آسڑیلوی ٹیم کو سٹیون سمتھ جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے، سٹیووا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا کا کہنا ہے کہ اس وقت آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کو بال ٹمپرنگ میں سزا کاٹنے والے سابق کپتان سٹیون سمتھ کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ جب ان کی سزا پوری ہو جائے گی تو انہیں ٹیم میں کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا ، فاکس سپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے سٹیووا کا کہنا تھا کہ سٹیون سمتھ جنہوں نے 64ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں کی ٹیم کو ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اس جیسے بیٹسمین کو باہر کردیا جائے اور اس کا متبادل راتوں رات تیار کرلیا جائے، انہوں نے کہا کہ سٹیون سمتھ سے ایک غلطی ہوئی اور اس کی سزا اسے ملی آسڑیلوی شائقین کرکٹ نے بھی ان کی معافی کو قبول کرلیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ آسڑیلیا کو بھی اسے معاف کردنیا چاہئے اورجب اس کی سزا پوری ہوجائے تو اسے ٹیم کا حصہ بنایا جائے ،سٹیووا کا کہنا تھا کہ سٹیون سمتھ کی ٹیم میں واپسی سے ٹیم ایک بار پھر بہتری کا سفر شروع کردیگی۔

error: Content is protected !!