اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر نے سیکرٹری جنرل پی ایف ایف اور پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔سپریم کورٹ میں بدھ کو ہونے والی ملاقات میں نوید حیدر اور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشیا کپ 2018 میں فٹبال ٹیم کی جانب سے جیتی گئی انعامی رقم ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سےت قائم کیے گئے ڈیم کی تعمیر کے فنڈز میں عطیہ کردی ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق قومی فٹبال ٹیم نے 1.2 ملین روپے کا چیک چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیش کیا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے پر فٹبال ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔