دبئی(سپورٹس لنک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں کچھ دیر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں، دونں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے تبدیلیاں کی ہیں ، پاکستان نے تین جبکہ افغانستان نے ایک تبدیلی کی ہے۔پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہو گی امام الحق،فخر زمان،بابر اعظم،شعیب ملک،سرفراز احمد،آصف علی،حارث سہیل،محمد نواز،حسن علی،عثمان خان اور شاہد آفریدی جبکہ افغانستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے محمد شہزاد، احسان اللہ جنت، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زردان، گلبدین نائب،راشد خان،آفتاب عالم اور مجیب الرحمان،پاکستان نے محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں،فہیم اشرف کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا،افغانستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سمیع اللہ شنواری کی جگہ نجیب اللہ زردان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔