ٹیم سے ڈراپ جیمز اینڈرسن کی کائونٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرلی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن جنہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے نے اپنی نگاہیں اپریل میں شروع ہونے والے کائونٹی سیزن پرمرکوز کرلی ہیں جیمز اینڈرسن کائونٹی کرکٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہیں، یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ ان کی جگہ کرس ووکس اور گریک اوورٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا

 

اس حوالے جیمز اینڈرسن اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کائونٹی سیزن کے آغاز پر اپنی کائونٹی لنکا شائر کو جوائن کرینگے اور اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ واپس لیں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی میرے میں کرکٹ باقی ہے اور میں بین الاقوامی مقابلوں کیلئے مکمل فٹ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میرا لنکا شائر کائونٹی کے ساتھ پندرہ سالہ معاہدہ ہے اور میری کوشش ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ اپنی کائونٹی کیلئے کھیلوں، جیمز اینڈرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر ہونا شامل ہونا لگا رہتا ہے اس سے پریشان نہیں ہوتا میری توجہ صرف اور صرف اچھی کرکٹ پر مرکوز ہے۔

error: Content is protected !!