شکاگو(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹینس کے عالمی نمبر دو کھلاڑی راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ دو سال کے طویل وقفے کے بعد آئندہ سال یورپین کلے کورٹ سیزن میں شرکت کے بارے میں غور کر رہے ہیں، ایک سپورٹس چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ 2017 کے بعد سے یورپین کلے کورٹ مقابلے میں اس لئے شریک نہیں ہوئے تاکہ وہ ومبلڈن اور دوسرے ہارڈ کورٹ مقابلوں کیلئے خود کو مکمل فٹ رکھ سکیں تاہم 37 سالہ فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ اب آئندہ سال یورپین کلے کورٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاہم اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ رواں سال سیزن کے اختتام پر اپنی فٹنس اورفارم کو دیکھتے ہوئے کروں گا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کلے کورٹ پر کھیلنے کیلئے مجھے اپنے ٹریننگ پروگرام میں بہت ساری تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں۔