پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،کیرولینا پلسکووا فائنل میں پہنچ گئیں


ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ)جاری پان پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد چیک ریپبلک کی کھلاڑی کیرولنا پلسکووا نے کروشیا کی  کھلاڑی ڈونا ویکک کوچھ دو ، چار چھ اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ، میچ کے اختتام پر کیرولینا پلسکووا کا کہنا تھا کہ ڈونا کیخلاف یہ سیمی فائنل میچ سخت تھا اور مجھے کامیابی کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، انہوں نے کہا کہ ڈونا سخت حریف ہے اور اس کو شکست دینے کیلئے بھرپور کھیل پیش کرنا پڑا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ فائنل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کروں گی۔

تعارف: newseditor