نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)نئی دہلی میں جاری پانچویں ٹریک ایشیا سائیکلنگ کپ میں بھارت کے سائیکلسٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے روز مقابلے کے اختتام تک چار طلائی، پانچ چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ،دوسرے روز کے مقابلوں میں بھارت کی خاتون سائیکلسٹ شوبا دیوی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نیانا راجیش کو تین کلومیٹر کے فائنل میں شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ بنگلہ دیش کی سائیکلسٹ سبورنا بارما نے کانسی کا تمغہ جیتا،مردوں کے تین کلومیٹر مقابلوں میں قازقستان کے ڈینیل نے سونے کا،بھارت کے بلال احمد نے چاندی جبکہ بھارت کے ہی سیانکا نے کانسی کا تمغہ جیتا، خواتین جونیئر کے دو کلومیٹرمقابلوں میں بھارت کے سواستی سنگھ نے سونے کا، بھارت کی داناما نے چاندی کا تمغہ جیتا، مردوں کے پندرہ کلومیٹر ایلیٹ سکریچ مقابلوں میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے طلائی اور چاندی کے دونوں تمغے جیت لئے جبکہ ہالینڈ کے ریان جیمز نے کانسی کا تمغہ جیتا، ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت بارہ ممالک کے سائیکلسٹس شرکت کر رہے ہیں۔