کراٹے نیشنل چیمپئن شپ 7 سے 10 اکتوبر تک کوئٹہ میں ہوگی

صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اب کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ دکھائیں اور صوبے و ملک کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ تمام کھیلوں پر یکساں توجہ دی جائے اور تمام کھیل کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کئیے جائیں۔ اسی سلسلے میں کراٹے کی پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کراٹے نیشنل چیمپئن شپ 2921 کوئٹہ 7 سے 10 اکتوبر تک صوبائی دارالحکومت میں منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اس چیمپئین شپ میں ملک بھر سے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی آمد کوئٹہ ہوگی جن کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا سلسلہ رواں سال تا 14 اگست 2021 تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!