بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹبالر لائنل میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، لائنل میسی ہسپانوی کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہیں نے گزشتہ روز بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے سپینش لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا، اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے کھلاڑی ڈینی ایلوز کے پاس تھا جنہوں نے سپینش لیگ میں 423 میچ کھیلے تھے تاہم اب لائنل میسی نے 424 میچ کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، اس طرح لائنل میسی سپینش لیگ میں غیر ہسپانوی کھلاڑی ہوتے ہوئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس ریکارڈ کے بارے میں میچ کے اختتام پر میسی کا کہنا تھا کہ فٹبال کھیلنا ان کی زندگی ہے اور وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے پر خوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی قومی ٹیم کے بعد بارسلونا کی نمائندگی کو فخر محسوس کیا ہے اور یہاں کھیل کر انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت ملنے پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔