خیبرپختونخوانے "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی


پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوانے "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی ، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراتمام منعقد ہ ریس میں سو سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس میں مردوں کے ایلیٹ کلاس 32 کلومیٹر روڈ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے کلین سویپ کردی ، جس میں مردان کے عمر فاروق نے پہلی ، پشاور کے ساجد علی نے دوسری اور ایس ایس جی سی کے محسن خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بنے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!