سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کے دوران آسڑیلیا نے تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے بارے میں سنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے،آسڑیلوی کرکٹرز اور سلیکٹرز کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات کی سپن وکٹوں پر ہمیں دبائو کاشکارکرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھائے گی لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ پلینگ الیون میں ایک دو نہیں بلکہ تین سپنرز شامل کئے جائیں، آسڑیلوی سلیکٹرز نے ٹیم کے سپن شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے ٹیم میں نتھن لیون کے ساتھ جان ہالینڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، جان ہالینڈ دو سال کے وقفے کے بعد ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں اور اس نتھن لیون اور جان ہالینڈ جاری کیمپ کے دوران پاکستانی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کیلئے مشقوں میں مصروف ہیں، ادھر آسڑیلوی ٹیم کے کوچ لینگر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیخلاف سیریز میں تمام آپشنز کھلے رکھیں گے اور وہاں کی وکٹوں کے مطابق بیٹسمین اوربائولنگ لائن کا فیصلہ کیا جائے گا۔