ٹائی سن فیوری نے اپنے حریف کو ناٹ آئوٹ کر ڈالا

برطانوی باکسر ٹائی سن فیوری نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف ہم وطن باکسر ڈیلین وائٹ کو چھٹے رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے اپنے ڈبلیو بی سی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا، مقابلے کے آغاز سے ہی ٹائی سن اپنے حریف ڈیلین پر حاوی رہے اور ان پر تابڑتوڑ حملے کرتے رہے جبکہ ڈیلین سوائے دفاع کے کچھ بھی کرنے کی پوزیشن دکھائی نہ دیئے، مقابلہ جب چھٹے رائونڈ میں پہنچا تو ٹائی سن فیوری کے ایک زور دار مکے کے بعد ڈیلین گر پڑے ریفری کی جانب سے گنتی گننے کے دوران وہ کھڑے بھی ہوئے مگر وہ حواس میں نہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے

 

اس کامیابی کے بعد ٹائی سن فیوری نے ریٹائرمنٹ کا بھی عندیہ دیدیا ہے، میچ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کامیابیوں کے حصول کیلئے بہت محنت کی دن رات ایک کرکے رکھ دیا ، ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی زندگی میں حاصل کرنا چاہتا تھا اسے حاصل کرلیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس اعزا زکو حاصل کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائوں گا اور راکی مارکینو کے بعد دوسرا باکسر بنوں گا جو ناقابل شکست رہتے ہوئے ریٹائر ہوا ہے ، ٹائی سن نے مزید کہا کہ آج کے مقابلے کے بعد سب نے دیکھا کہ میں اب بھی مزید مقابلے کرنے کی طاقت رکھتا ہوں مگر میں چاہتا ہوں کہ اب میں آرام کروں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں فیصلہ کیا ہے۔

error: Content is protected !!