دبئی (عبدالرحمن رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس کی سماعت آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں یکم سے 3 اکتوبر تک ہوگی۔ پی سی بی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں اپنا کیس بھیجا ہوا ہے جس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک دبئی میں ہوگی جبکہ پاکستان نےبھارت پر 60 ملین ڈالرز کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہوا ہے۔پاکستانی قانونی ماہرین کی ٹیم کی نمائندگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسین کریں گے۔ پاکستان نے برطانوی قانونی فرم کی بھی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور ساتھ ہی پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر بھی پینل میں شامل ہوں گے ۔ سماعت کرنے والے ڈسپیوٹ پینل میں چیئرپرسن مائیکل بیلوف، اینا بیلے بینٹ اور جان پاولسن شامل ہیں تاہم سماعت کو خفیہ رکھا جائے گا اور فیصلے کوہی عوام کے سامنے لایا جائے گا