دبئی(عبدالرحمان رضا)ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہے ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے اس ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ کو سیمی فائنل میچ کی حیثیت حاصل ہے اورجوبھی ٹیم میچ جیتے گی وہ فائنل میں بھارت کے ساتھ پنچہ آزمائی کریگی، بنگلہ دیش کےکپتان کا کہنا ہےکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک اچھا مجموعہ بنا کر پاکستان کو دبائو کا شکار کیا جاسکے۔