بھارتی شہر اندور کی وکٹ ناقص قرار، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی شہر اندور کے گراؤنڈ کی وکٹ کو خراب قرار دیدیا۔آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لیے اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کو پچ کی خرابی کے سبب تین ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ عائد کر دیا۔

 

 

اندور کے  ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق رپورٹ ٹیسٹ کے آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے جمع کرائی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہے، بھارتی بورڈ فیصلے کے خلاف14 روز کے اندر اپیل کر سکتا ہے۔

error: Content is protected !!