عثمان قادر پاکستان کی بجائے آسڑیلیا کی نمائندگی کے خواہشمند


میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جو 2020میں ہونا ہے میں پاکستان کی بجائے آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،عثمان قادر نے بدھ کے روز ویسٹرن آسڑیلیا کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی کھیلتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ہی ٹیلنٹ ویزے کیلئے درخواست دینے والے ہیں اور پرامید ہیں کہ آئندہ دو سالوں میں انہیں آسڑیلوی شہریت بھی مل جائیگی،ان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف ٹی ٹونٹی عالمی کپ 2020میں آسڑیلیا کی نمائندگی کرنا ہے۔

تعارف: newseditor