مارکس ٹریسکاتھک نے سمرسیٹ کائونٹی سے معاہدے میں مزید توسیع کردی


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مارکس ٹریسکاتھک نے اپنی کائونٹی سمرسیٹ کے ساتھ معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے ،مارکس ٹریسکاتھک جنہوں اپنے اپنے کرکٹ کیریئر کاآغاز 1993 میں کیا تھا اب تک چھبیس رنز رنز بنا چکے ہیں 42 سالہ ٹریسکاتھک انگلینڈ کیخلاف جانب سے 76 ٹیسٹ میچ کھیل کر 5825رنز سکور کرچکے ہیں ،مارکس ٹریسکاتھک اس انگلش ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2005 میں آسڑیلیا کو ایشز سیریز میں تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا،ٹریسکاتھک نے رواں سال سمرسیٹ کی جانب سے نو کائونٹی چیمپئن شپ میچوں میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے تین نصف جبکہ ایک سنچری سکور کی۔

تعارف: newseditor