انجیلو میتھوز کی کپتان کے بعد ٹیم سے بھی چھٹی


کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان انجیلو میتھوز جنہیں ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تھا کہ کے بارے میں بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا ہے، بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجیلو میتھوز کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بیٹسمین کوسل مینڈس اور فاسٹ بائولر سورنگا لکمل کو بھی ڈراپ کردیا گیا ہے ان دونوں کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، انگلینڈ کیخلاف جس سری لنکن سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں دنیش چندی مل(کپتان)اپل تھارنگا،سدھیراسماراوکرما،نیروشان،دھنان جیا ڈی سلوا،کوسل پیریرا،داسن شنکا،پیریرا،چمایرا،ملینگا،امیلا اپسونا،لکشان،نوائن پردیپ،کوسن راجیتھا شامل ہیں

تعارف: newseditor