فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان اوربنگلہ دیش آج مدمقابل


دبئی ( عبدالرحمن رضا)ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی جہاں میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے مدِ مقابل ہوگی۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کو شکست دے کر اور افغانستان کے ساتھ میچ برابر کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا اور اب دونوں ٹیمیں آج فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔گرین شرٹس کو اس میچ میں فتح درکار ہے، تاہم اگر یہ میچ بھی ٹائی ہوجاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا، کیونکہ اس کا رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے

تعارف: newseditor