پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پہلا آرٹی آئی آل پاکستان اوپن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی دو مختلف کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اور چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سروس عظمت حنیف اورکزئی نے کیا ان کے ہمراہ کمشنر آر ٹی آئی ریٹائرڈ سیشن جج ماہ طلعت،ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ ، سیکرٹری کے پی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کفایت اﷲ،اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ،اکاؤنٹ آفیسر امجد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
رائٹ ٹو انفارمیشن سروس خیبرپختونخوا کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں تین روزہ آل پاکستان اوپن ٹیبل ٹینس کے مقابلے پروقار ورنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئے ،افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف سکولز کے بچوں اور بچیوں نے قومی ترانہ ، ملی نغمہ اور ٹیبلوپیش کئے ، افتتاحی میچ میں انٹر نیشنل کھلاڑی فہد خواجہ نے امم خواجہ کو تین دو سے شکست دی ،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں چمپئین شپ میں چاروں صوبوں سمیت ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، ایچ ای سی ، پاکستان آرمی ، او جی ڈی سی ایل بنک اور پاکستان کے دیگر رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہیں
چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گا جس کا فائنل29 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر آر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی نے صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی پر خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن سروس کا مقصد عام عوام کو معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے اس چیمپئن شپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو آر ٹی آئی قانون کے باری میں مکمل معلومات حاصل ہو۔ تقریب سے صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے بھی خطاب کیا اس سے قبل معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے مناسبت سے واک کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔