ایسیسکس کائونٹی نے سرے کو 1وکٹ سے شکست دیکر بڑےریکارڈ سے محروم کر دیا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)ایسیکس کائونٹی نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرے کائونٹی کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، یہ رواں کائونٹی چیمپئن شپ میں سرے کی کسی بھی ٹیم کیخلاف پہلا ناکامی ہے، ایسیکس کائونٹی جسے پہلی اننگز میں چار سو دس رنز کا خسارہ تھا کو جیت کیلئے 132رنزکا ہدف ملا جس کے تعاقب میں اس کی پہلی پانچ وکٹیں 55رنز پر پویلین لوٹ گئیں جبکہ 97 کے مجموعی سکور پر اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں تھے تاہم اس موقع پر ریان ڈین ڈویچے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 53 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سرے کو شکست سے دوچار کردیا، اگر سرے کی ٹیم ایسیکس کائونٹی کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو مڈل سیکس اور ایسیکس کے بعد تیسری ٹیم بن جاتی جس نے بغیر کوئی میچ ہارے کائونٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہوتا، مڈل سیکس یہ کارنامہ 2016 جبکہ ایسیکس یہ کارنامہ 2017 میں انجام دے چکی ہے۔

error: Content is protected !!