پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ،3آسڑیلوی کرکٹرز ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پینی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف بہترین ٹیم میدان میں اتاری جائیگی، ادھر آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آسڑیلوی سلیکٹرز پاکستان کیخلاف سات اکتوبر سے دبئی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے تین نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے ٹیم پینی کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ ٹیم کے حوالے سے نہیں کیا گیا تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ارون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مائیکل نسیر ٹیسٹ کیپ دینے کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کیخلاف آسڑیلوی فاسٹ بائولر جان ہالینڈ بھی دو سال کے طویل وقفے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں، ٹم پینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بھی پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلوی ٹیم پاکستان کے سپنرز کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے مکمل طور پر تیارہے اور ہم مکمل تیاری کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔

تعارف: newseditor