باکسر عامرخان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی ڈاکیومنٹری’ٹیم خان‘ کا پریمئرلندن میں رین ڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔ یہ ڈاکیومنٹری اسی سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔باکسر عامر خان فیچر ڈاکیومنٹری کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ پر انہوں نے اپنے فینز کو خوشخبری سنائی کہ ٹیم خان کا پریمئر لندن میں ہورہا ہے اور وہ جلد عامر خان کو اس ڈاکیومنٹری میں دیکھ سکیں گے۔

ٹیم خان کو فلم فیسٹول میں بیسٹ یوکے فیچر اینڈ بیسٹ سینماٹوگرافی کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor