ویمن ورلڈ کپ،سارہ ٹیلر انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہونگی


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سارہ ٹیلر رواں سال نومبرمیں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہونگی، انتیس سالہ سارہ ٹیلر اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی طور پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، سارہ ٹیلر جنہوں نے ذہنی دبائو کی وجہ سے 2016میفائلز اپ لوڈ کریںں کرکٹ سے دوری اختیار کی تھی عالمی کپ 2017 میں اس انگلش ٹیم کا حصہ بنی تھیں جس نے اعزاز جیتا تھا تاہم اب ایک بار پھر وہ ذہنی تنائو کا شکار ہیں اور انہوں نے نو نومبر سے شروع ہونے والے ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے، اس حوالے سے ٹیم کے کوچ مارک رابنسن کا کہنا ہے کہ سارہ ٹیلر ٹیم کے ساتھ مکمل طور پر تربیت حاصل نہیں کرسکی ہیں اور وہ خود کو ذہنی طور پر اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے تیار تصور نہیں کر رہی ہیں اس وجہ سے انہوں نے میگا ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے،کوچ کے مطابق سارہ ٹیلر آئندہ سال کے نئے سیزن تک مکمل فٹ ہو جائینگی۔

 

تعارف: newseditor