سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منٹگمری جیمخانہ نے جیت لیا

 

 

 

کلب کرکٹ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے شہر میں کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ اعجاز احمد فاروقی۔

سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منٹگمری جیمخانہ نے جیت لیا۔

گلشن معمار کرکٹ کلب کو شکست محمد معظم مین آف دی میچ قرار۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منٹگمری جیمخانہ نے جیت لیا

بعد ازاں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی سابق صدر کے سی سی اے تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں کراچی میں کلب کرکٹ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہوں گا ہم نے کلب کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لئے بھرپور کوشیش کی ہے

 

تاکہ شہر میں کلب کرکٹ پروان چڑھے انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے اُس وقت شہر میں کلب کرکٹ کو زندہ رکھا جب پورے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی تھی انہوں نے مذید کہا کہ سہیل طالب نے کرکٹ کے فروغ کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے 45 سال تک فیڈرل اسپورٹس کلب کو چلایا

 

لہٰذا ہم نے اُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس کی اختتامی تقریب میں زونل عہدیداران ،کلب عہدیدان کے علاوہ فیڈرل اسپورٹس کے سابق کھلاڑیوں کی ایک کثیر

تعداد سہیل طالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہے بلال ہاشمی نائب صدر فیڈرل اسپورٹس نے خطاب کرتے ہوۓ سہیل طالب کی شخصیت کے مختلیف پہلوؤں پر روشنی ڈالی

اور فیڈرل اسپورٹس کے لئے اُن کی 45 سالہ گرانقدر خدمات کو سراہا ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر جمیل احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سہیل طالب بھائی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

ٹورنامنٹ کے حوالے سے بتاتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں زون دو کی 24 ٹیموں نے حصّہ لیا ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں تھی اور ٹیموں کو گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئیں پورے ٹورنامنٹ کے اخراجات پروفیسراعجاز فاروقی نے برداشت کئے حال ہی میں ہمارے ایک ساتھی سید قمبر علی ہم سے بچھڑ گئے ہیں

 

 

 

 

 

بہت جلد اُن کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاۓ گا جس کے لئے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے انچارج ثروت علی نے پورے ٹورنامنٹ کے لئے گراونڈ مفت دینے کا اعلان کیا نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے جبکہ اس موقع پر جمیل احمد، محمد رئیس، مظہر اعوان، شہزاد عالم، اعظم خان شیروانی، بشیر احمد، سلیم عالم شاہ، ریاض شاہد، شاہ شفیع الدین، امجد علی، ثروت علی، سلیم مینجر، سید شاہد علی، ریحان صدیقی، ڈاکٹر عارف زیدی، اقبال خان، صغیر

احمد، سعید علی، محمد نظام، فرید الدین، عاطف خان، عاشق علی، راشد احمد، منور صدیقی ، محمد ذکریا، قاری عمر، عبداللّہ نیازی، ریحان فاروقی، اول خان، سید عباس رضا، ذیشان شاہ، اطہر فاروقی، سلیم محی الدین، ناظم علی، میاں خلیل الرحمٰن، ناصر نصیر، محمد آصف، جمال احمد، عاقل انصاری، وزیر خان، بلال ہاشمی، محمد شکیل، عبدالحفیظ، اشعر سہیل، محمد سلیم، محمد اقبال، رفیق بیگ، آصف آغا، محمد زبیر، شکیل یوسف، نواب الدین، جاوید عارفین، عمیر الدین، محمد واصف، جاوید بخاری، سلمان سعید، محمد اطہر ، محمد عدنان اور حذیفہ زبیر بھی موجود تھے

بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی پروفیسراعجاز فاروقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فاتح ٹرافی منٹگمری جیمخانہ کے کپتان محمد معظم نے وصول کی رنراپ ٹرافی گلشن معمار کرکٹ کلب کے کپتان شاہد علی نے وصول کی جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر محمد معظم، بہترین باولر طحٰہ وقار، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی سجاد رشید اور مین آف دی میچ فائنل قرار پانے والے محمد معظم کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد دئیے گئے قبل ازیں کھیلے گئے

فائنل میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو 121 رنز سے شکست دیدی منٹگمری جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 333 رنز اسکور کئے محمد معظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 17 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 98 گیندوں پر 142 رنز اسکور کئے

جہانزیب رزاق نے 69 اور ذکی شاز نے 45 رنز اسکور کئے عدیل خان اور محمد احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں گلشن معمار کرکٹ کلب 212 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد نعمان نے 76 اور قربان علی نے 56 رنز اسکور کئے سجاد رشید اور جہانزیب رزاق نے تین تین جبکہ جواد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمٰن اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!