پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ، فہد خواجہ اور کائنات ملک نے ٹرافی اپنے نام کرلی


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پہلی آر ٹی آئی آل پاکستان اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ اور کائنات ملک نے جیت لی ، مردوں کے ٹیم ایونٹ میں اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کو شکست دی ، مہمان خصوصی چیف کمشنر آر ٹی آئی خیبرپختونخوا وصدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی نے انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود،چیئر مین ٹیبل ٹینس فیڈریشن سرفراز،پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری خالد، ڈائریکٹر این ایچ اے ساجد حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،رائٹ ٹو انفارمیشن سروس کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا ، مردوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ نے آرمی کے عبید اﷲ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار دو سے شکست دی ، خواتین انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی کائنات ملک نے کے پی کی ہی اقراء کو تین ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، مردوں کے ٹیم ایونٹ میں اسلام آباد کے عبداﷲ، حسیب، اور عمر نے خیبرپختونخوا کے وقاص، شعیب اور مشال کو تین صفر سے شکست دی جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا کی اقراء ، کائنات اور نمراء نے سارہ ، ایشال اور مہوش کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنرآر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ خیبر پختون خوامیں عوام کو سرکاری اداروں تک رسائی کا قانون بنایاہے جسکے باعث اب ہر شہری مختلف محکموں کے اداروں کی کارکردگی سے جان کاری حاصل کرنے کیلئے ہر وقت رابطہ کرسکتے ہیں جس سے عوام کی حکومتی اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوگابلکہ اس سے اداروں کی کاکردگی بھی مزید بہتر ہوسکے گی۔

تعارف: newseditor