اسلام آباد کے فاسٹ بائولر شہزاد احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔سوشل میڈیا پر کرکٹ تجزیہ کار فرحان ناصر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر شہزاد اعظم کے انتقال کی خبر دی گئی۔ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فاسٹ بولر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 

فرحان ناصر نے مرحوم شہزاد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مقامی فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ بائولر شہزاد اعظم کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

error: Content is protected !!