اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی شہر چنائے میں کھیلے گئے جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جونیئر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں قومی جونیئر ٹیم نے 3 ٹائٹل اپنے نام کیے، قومی ٹیم نے انڈر 19، 17، 15 ٹائٹل جیتے۔وطن واپس پہنچے پر ٹیم کا استقبال سیکریٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کیا، خیال رہے کہ انڈر 13 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سلور میڈل جیتا۔ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں انڈر نائنٹین سے عباس زیب نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور پھر ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔انڈر سیونٹین کیٹگری میں حارث قاسم نے کامیابی حاصل کی۔ محمد حمزہ اور بھارت کے ارنوو سارین انڈر ففٹین کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں اور قومی اسکواش کھلاڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔دوسری جانب گذشتہ دنوں پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نے انڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا تھا۔