اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ،بھارت کو کوارٹر فائنل میں شکست


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی فٹبال ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے ایک صفر سے شکست دیدی، اس شکست کے بعد بھارت کی ٹیم فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، بھارت کی انڈر 16 ٹیم جو سولہ سال کے طویل وقفے کےبعد اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی نے جنوبی کوریا کی ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم 67ویں منٹ میں جیونگ کی جانب سے کیا گیا گول اتارنے میں بھارتی ٹیم ناکام رہی، اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیمیں پیرو میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرینگی۔

تعارف: newseditor