لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صدر اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان میجر جنرل (ر)اکرم ساہی اور چیئرمین والی بال فیڈریشن چودھری محمد یعقوب نے منگل کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچربنانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،پنجاب کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لئے مختلف ایونٹس منعقد کررہے ہیں تاکہ وہ بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاسکیں۔صدر اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان میجر جنرل (ر) اکرم ساہی اور چیئرمین والی بال فیڈریشن چودھری محمد یعقوب نے پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کے لئے کئے گے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ جوش و جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں گے۔