کینٹ کرکٹ کائونٹی کا فریڈ کلاسن کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کائونٹی کینٹ نے ہالینڈ کے فاسٹ بائولر فریڈ کلاسن کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے، پچیس سالہ فریڈ کلاسن جنہوں نے رواں سال دوسری مرتبہ کینٹ کائونٹی میں شرکت کی تھی کے ساتھ کائونٹی نے مزید دو سال کا معاہدہ کیا ہے، نئے معاہدے کے حوالے سے کائونٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ پال کا کہنا ہے کہ فریڈ کلاسن نے اپنی کارکردگی سے ہمیں متاثر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مزید دوسال کے لئے اس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فریڈ بائیں ہاتھ کے بہترین فاسٹ بائولر ہیں اور ان کی کارکردگی کے باعث اس بارہماری ٹیم کی پوزیشن بہت بہتر رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ سال زیادہ بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، ادھر فریڈ کلاسن کا کہنا ہے کہ کائونٹی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں آئندہ سیزن میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروںگا۔

تعارف: newseditor