راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی۔ 11 کلوگرام وزنی اس ٹرافی کی رونمائی سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور کامران اکمل نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر نے کہا کہ میں ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں اور ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی مجھے حاصل رہا ہے، میں اس وقت کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی میں کھیلا ہوں۔
ہماری ٹیم ٹیلنٹڈ ہے اور ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے کپتان رہے ہیں اور وہ کرکٹ کی بہتری کیلئے اچھا قدم اٹھائیں گے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے، میری دعا ہے ہماری ٹیم اچھا کھیلے اور ورلڈ کپ حاصل کرے۔
قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی سابقہ کارکردگی کو بھول کر ابھی سے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کر دینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی سلیکشن قومی چارروزہ اور ایک روزہ کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کو (آج) ہفتہ کو فیصل مسجد، پیر سوہاوا اور مونو منٹ لے جایا جائیگا۔جس کے بعد اس ٹرافی کو کراچی لیجایا جائیگا۔
And we have reached Rawalpindi Cricket Stadium, one of the venues for @cricketworldcup 1987 and 1996. Our wizard leg spinner Abdul Qadir is here as our host!#CWCTrophyTour pic.twitter.com/eEO8Fes458
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2018
Participants of Quaid-e-Azam Trophy, @KamiAkmal23 and @ImeeK218 meet the @cricketworldcup trophy at the Rawalpindi Cricket Stadium!#CWCTrophyTour pic.twitter.com/W6igY0C4en
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2018