ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) نوانیدو فرنینڈو کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے افغانستان کوایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا کر افغانستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 210 رنز کا ہدف دیا۔ نوانیدو فرنینڈو 111 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 48.3 اوورز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر کپتان رحمان اﷲ 46 رنز بناسکے ۔ سری لنکن باؤلرز نے بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ دلشان نے چار، سینارتھنے اور پروانا ویتھانا نے دو، دو جبکہ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو انڈر19 ایشیا کپ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
افغانستان ٹیم کے کپتان رحمانُ اﷲ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن انڈر19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا کر افغانستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 210 رنز کا ہدف دیا۔ نوانیدو فرنینڈو 111 اور کپتان پریرا نے 27 رنز بنائے۔ افغانستان کے عبدالرحمان نے تین، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 48.3 اوورز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان رحمانُ اﷲ نے 46 رنز بنائے، اعجاز نے 37 رنز بنائے اور باسیر خان نے 27 رنز بنائے۔ یوں سری لنکن ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکن باؤلرز نے بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ دلشان نے چار، سینارتھنے اور پروانا ویتھانا نے دو، دو جبکہ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔