دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم نے مشکلات سے نکلنے کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کرلیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی کرکٹرز کی مولانا طارق جمیل سے طویل ملاقات، تفصیلی لیکچر سنا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد سے قومی کرکٹ ٹیم شدید مشکلات اور تنقید کی زد میں ہے۔ابھی ایشیا کپ کو ختم ہوئے چند ہی روز ہوئے ہیں اور اب قومی ٹیم کو ایک نئے امتحان کا سامنا ہے۔قومی ٹیم 7 اکتوبر سے آسٹریلیا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی۔ ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم شدید دباو میں ہے۔ ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم نے مشکلات سے نکلنے کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی کرکٹرز کی مولانا طارق جمیل سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران قومی کرکٹرز نے مولانا طارق جمیل کا تفصیلی لیکچر سنا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ یہ پاکستان کی ہوم سیریز ہے۔