شین وارن نے اپنی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ سنادیا


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) دنیائے کرکٹ کے مشہور ترین سپر سٹارز میں شمار ہونے والے لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی زندگیاں سکینڈلز سے بھی بھری پڑی ہے مگر 12 سال قبل ان کا وہ سکینڈل سامنے آیا جسے یاد کر کے وہ آج بھی دکھی ہو جاتے ہیں۔ شین وارن کی سوانح عمری’’ NoSpin‘‘ شائع ہو چکی ہے اور اس کتاب کے ذریعے پہلی بار اس سکینڈل کی اندرونی کہانی دنیا کے سامنے آئی ہے۔شین وارن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ 2006 ء میں وہ انگلینڈ میں کائنٹی کرکٹ کھیلنے گئے ہوئے تھے جہاں ایک روز شام کے وقت انہیں برطانوی ماڈل گرل کورالی ایشولز کی جانب سے ایک میسج موصول ہوا۔ وہ 25 سالہ کورالی سے شناسائی تو رکھتے تھے مگر اْن کا تعلق ہیلو ہائے تک محدود تھا۔کورالی نے میسج میں لکھا تھا کہ ’’ میں اور میری دوست ایما تمہار انتظار کر رہی ہیں۔‘‘ شین وارن نے اس دعوت کو قبول کر لیا، مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ ملاقات ان کیلئے زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہونیوالی تھی۔ ہم نے کئی گھنٹے اکٹھے گزارے، جس کے بعد رات تقریباً اڑھائی بجے میں واپس آیا۔میں اپنی گاڑی میں ہی چند گھنٹے سویا اور اگلی صبح میرا میچ بھی تھا، لیکن میں نے اس میچ میں 7وکٹیں لیں۔ جب میچ ختم ہوا تو میں بری طرح تھکا ہوا تھا۔ مجھے سخت نیند آ رہی تھی مگر پھر کچھ ایسا ہوا کہ میری نیند تو کیا ہوش بھی اڑ گئے۔رات کے وقت میگزین ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کی جانب سے میرے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ انکے پاس میری برہنہ تصویریں ہیں، ایسی تصویریں جن میں مجھے دو ماڈل گرلز کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔کورالی اور ایما نے میرے ساتھ گزاری رات کی قابل اعتراض تصاویر انہیں دے دی تھیں اور انہیں انٹرویو بھی دیا تھا۔ مجھے اس بات کا ہمیشہ دکھ رہیگا کہ دوستی کی آڑ میں انہوں نے مجھے دھوکہ دیا۔ انہوں نے یہ ساری منصوبہ بندی کی تھی اور چند پیسوں کی خاطر مجھے رسوا کر دیا‘‘۔

تعارف: newseditor