سوشل میڈیا پر مزدور کی کمنٹری نے ڈین جونز کا بھی دل جیت لیا،ویڈیودیکھیں

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) سوشل میڈیا پر ایک مزدور کی انگلش کمنٹری نے معروف کمینٹیٹر ڈین جونز کا دل بھی موہ لیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے جہاں بہت سی خرافات کو فروغ دیا وہیں درجنوں افراد کی زندگیاں بھی تبدیل کردیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر بننے والی دوستی ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوئی تو کہیں چائے والے ارشد کو رات و رات سپر اسٹار بنا دیا تو کہیں فٹ پاتھ پر بیٹھے گلوکاروں کو بامِ عروج پر پہنچا دیا۔سوشل میڈیا پر آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز پوسٹ ہوتی ہیں تاہم کچھ ویڈیوز اپنی انفرادیت کی بدولت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے دل بھی موہ لیتی ہیں

ایسی ہی ایک ویڈیو کسی میدان کے گھاس پر بیٹھے مزدور کی ہے جو کمال مہارت اور خود اعتمادی کے ساتھ ایک مستند کمنٹیٹر کی طرح کرکٹ پر تبصرہ کرتے نظر آرہا ہے۔مزدور نے بڑی روانی کے ساتھ انگریزی میں قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کوچنگ پر تبصرہ کرکے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کرکٹ کے معروف تجزیہ کار ڈین جونز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزدور کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ مزدور کمنٹیٹر کے لب ولہجے نے مجھے اپنے پرانے ساتھی اسکاٹ اسٹائرس کی یاد دلا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی ویڈیو بے حد پسند کی گئی اور صارفین نے اس کو دھڑا دھڑ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

تعارف: newseditor