دبئی ٹیسٹ،پہلا روز محمد حفیظ کے نام،پاکستان کے 3وکٹوں پر 255رنز


دبئی(عبدالرحمان رضا)پاکستان اورآسڑیلیا کےدرمیان جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روزپاکستان کی ٹیم نے پہلے روز اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں، جس وقت پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر حارث سہیل پندرہ اور محمد عباس ایک سکور کے ساتھ موجود تھے، قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی شاندار ثابت ہوا اور اوپنرز محمد حفیظ اورامام الحق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 205 رنز بنا ڈالے۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89 رنز جوڑے، وقفے کے بعد بیٹںگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے 170 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 205 تک پہنچا تو امام الحق 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حفیظ بھی 126 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہیں پیٹر سڈل نے پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کو تیسری وکٹ کا نقصان 244 کے مجموعی سکور پراس وقت اٹھانا پڑا جب اظہر علی صرف اٹھارہ رنز بنانے کے بعد جان ہالینڈ کی گیند پر سٹارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، گزشتہ روز پاکستان نے آصف بلال کو ٹیسٹ کیپ دی جبکہ آسڑیلیا کی جانب سے ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبسچگنی کوٹیسٹ کیپ دی گئی۔

تعارف: newseditor