جوہر بھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کے شہر جوہر بھرو میں جاری سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیدی، بھارت کی جانب سے پہلا گول بارہویں منٹ میں ہرمان جیت سنگھ نے سکور کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے 46ویں منٹ میں شیل آنند نے سکور کیا، ملائیشیا کی جانب سے واحد گول میچ کے 47 منٹ میں محمد زیدی نے سکور کیا، میچ کے آخری لمحات میں ملائیشیاکی ٹیم بھارتی ٹیم پر حاوی رہی اور اسے گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر ان کی فارورڈ لائن کمزور فنشنگ کی وجہ سے ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔