کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) حُسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت سے نورانی عیدگاہ گراٶنڈ نیو کراچی پر جاری آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کی معروف ٹیم عرفان مموریل نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مضبوط بلوچ یونین کو عمدہ مقابلے میں مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابری کے بعد ٹاٸ بریکر پر 4- 5 گول سے شکست دے کر جیت کا اکاٶنٹ کھول لیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شندار کھیل کا مظاہرہ کیا جسے گراٶنڈ پر موجود شاٸقین فٹبال کی بڑی تعداد نے بے حد سہراہا۔ کھیل کے پہلے دورانیہ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گول کرنے اور سبقت حاصل کرنے کے لیۓ بھرپور کوششیں کیں مگر وقفہ پر مقابلہ 0-0 سے برابر ریا۔وقفہ کے دوران مہمان خصوصی فیصل جمبو اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ عبید الله کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر میزبان حسینی کلب محمد صابر کھتری ارشادی، سکیرٹری ڈی ایف اے سینٹرل، انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، ایگزیٹکو ممبر ایسٹ اجمل خٹک، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، سیکریٹری ڈی ایف اے شہید بنظیر آباد ماسٹر ریاست، ممبران آرگناٸزینگ کمیٹی محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم جوجی ، ذاکر بابو کھتری، عمر فاروق، ارسلان،حمزہ، کاشف،کاش، شاہد تاٶ، فقیر محمد، غنی ہانذہ، سہیل پٹنی بھی موجود تھے۔
کھیل کےدوسرے دورانیۓ کا آغاز جارحانہ انداز سے ہوا اور بلوچ یونین کے اسٹرٸیکر عمیر نے کھیل کے 34 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو0 -1 کی برتری دلادی جوابی حملے میں عرفان میموریل کی جانب سے ظہور نے 40 ویں منٹ میں اہنے ساتھی کھلاڑی کے پاس کو گول میں بدل کر عرفان میموریل کو میچ میں واپس لے آۓ مقابلہ 1-1۔ سے برابر نیشنل ریفری ولی محمد ڈاڈا کی فاٸینل وسل پر دونوں 1-1 گول سے برابری پر گراٶنڈ سے باہر آٸیں۔ لہزا میچ کو فیصلہ کنُ بنانے کے لٸے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا اور پنالٹی ککس پر عرفان میموریل نے3 -5 سے کامیابی سیمٹی۔ پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان خرم شہذاد، اسماعیل، انعام الحق، جنید اور زبیر نے نشانے درست میں میں گۓ جبک بلوچ یونین کے عزیز، عمیر اور گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب رہے جبکہ قاسم کا نشانہ خطا گیا۔ میچ کے اختتام پر صدر حسینی فٹنال کلب محمد صابر کھتری نے بلوچ یونین کے کپتان و گول کیپر خرم شہذاد کو فیلڈ میں کٸ یقینی گول بچانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ ٹرافی اور 500 روپیٸے بھی انعام دیا۔میچ کی کمینٹری ماسٹر ریاست اور صابر ڈسکو نے کی۔ مزکورہ میں میں نیشنل ریفری ولی محد ڈاڈا کے معاٶنین عبدالرٶف بلوچ اور نور عالم شامل تھے جبکہ میچ کمیشنر کی ذمداری عبدالکریم نے نبھاٸ۔ آج جنعرات 11 اکتوبر کو آغا خان جیم خان ویسٹ کا مقابلہ ڈرگ روڈ یونین ایسٹ سے شام 4:30 بجے ہوگا۔۔