حیدرآباد (سورٹس لنک رپورٹ)اومیش یاداو کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، کالی آندھی دوسری اننگز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، یاداو نے 4 اور جدیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں میزبان بھارتی ٹیم نے 72 رنز کا ہدف دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کیا۔ پرتھوی شاہ اور لوکیش راہول 33، 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اومیش یاداو نے کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، اومیش یاداو میچ اور پرتھوی شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
CHAMPIONS #TeamIndia 🇮🇳🇮🇳@Paytm #INDvWI pic.twitter.com/oUlwtb9ZX3
— BCCI (@BCCI) October 14, 2018