ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق پاکستانی کرکٹرز حنیف محمد اور ماجد خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ اسد شفیق کے نشانے پر آ گیا، شفیق کو ایک ساتھ دونوں بلے بازوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 43 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ شفیق (آج) منگل کو کینگروز کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں سابق کرکٹرز کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر اسد کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے گیارہویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، حنیف محمد نے 3915 اور ماجد خان نے 3931 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ اسد نے 3889 رنز بنائے ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔