کیو(سپورٹس لنک رپورٹ)یوکرائن ٹینس فیڈریشن نے اپنے دو کھلاڑیوں گلیب اور ویڈم پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے اورساتھ ہی ان پر اڑھائی لاکھ ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں فیڈریشن کے پاس جون 2015 تا جنوری 2016 کے درمیان کھیلے جانے والے آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹس کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑی کسی تیسرے شخص کی مدد سے میچوں پر جوا کھیلتے ہوئے میچوں کے نتائج کو تبدیل کرتے، فیڈریشن کے مطابق میچ فکسنگ کے یہ واقعات رومانیہ، روس، جرمنی، ترکی کے فیوچر ٹینس ٹورنامنٹس کے دوران ہوئے، فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے پاس سارے معاملے میں اپنی صفائی میں کہنے کیلئے کچھ نہیں تھا۔