پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنایزیشن نے سینئر صحافی جہانزیب صدیق کو خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر لیا۔ اس ضمن میں ادارے نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں اور ثقافتی حلقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق نشاندہی کرکے آواز اٹھائیں گے۔واضح رہیے کہ جہانزیب صدیق نے صحافت کا آغاز 1998سے روزنامہ پاکستان اسلام آباد سے کیا، بعد میں وہ طویل عرصے تک روزنامہ مشرق اور روزنامہ ایکسپریس میں خدمات سرانجام دیتے رہیے اس وقت وہ پشاور سے شائع ہونے والے روزنامہ آوازصبح کیساتھ وابستہ ہیں
جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقررکردہ پراونشل سپورٹس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے بھی ممبر اور ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے چیئرمین بھی ہیں۔جہانزیب صدیق 2016میں سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے اس دوران انہوں نے نہ صرف سپورٹس جرنلسٹس بلکہ صوبے میں کھیلوں کی ترویج کیلئے بہترین خدمات انجام دی اور سپورٹس جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے انہیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں منعقدہ کھیلوں کے ایونٹس کی کوریج کیلئے بھیجاگیابلکہ کئی صحافیوں کو متعددممالک کے دوروں پر بھی لے جایاگیاجسکے باعث انکے استعدادکار میں مزید اضافہ ہوا۔