نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے رواں ماہ بیس تا اٹھائیس اکتوبر تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ ہونے والے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق خواتین میں اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک جبکہ مردوں میں ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، اعلان کردہ مردوں ٹیم میں سندیپ تومر،سنوبا تناجی، بجرنگ پونیا، پنکچ رانا، جیتندر، سچن راتھی، پھون کمار، دیپک، معصوم کتھری، سومیت شامل ہیں مردوں کی ٹیم کے کوچ جگمندر سنگھ ہونگے، خواتین کی اعلان کردہ ٹیم میں ریتو، پنکی، سیما، پوجا، سنگیتا، ساکشی ملک، ریتو پوگٹ، نوجوت کوہر، راجنی، کرن شامل ہیں جبکہ ان کی کوچنگ کے فرائض کلدیپ ملک سرانجام دینگے۔