اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر مملکت برائے داخلہ کا وفاقی دارالحکومت حکومت کے سرکاری گراونڈز پر قبضہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے گراونڈ فوری طور پر واگزارکرنیاور قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا, سی ڈی اے نے فوری کارروائی کرتےہوئے جی سیون کے بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں قبضہ مافیاکے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گراؤنڈ کرکٹرز اور شہریوں کے لیے کھول دیا. وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں قبضے کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گراؤنڈ کوکرکٹرز اور شہریوں کے لیے کھول دیا ۔ جی سیون میں موجود بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں طویل عرصے سے قبضہ مافیا کا راج تھا جو میچ کھیلنے کے لیے بھاری رقوم لے کرکٹرز کو اجازت دیتا تھا ۔ اسلام آباد کے کرکٹرز اور شہریوں نے کامیاب آپریشن پروزیراعظم عمران خان، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، سی ڈی اے چئیرمین، مئیر اسلام آباد اور سی ڈی اے اسپورٹس انیڈ کلچر ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری گرانڈز کو فوری طور پر عوام کیلییکھولاجائے ۔ سی ڈی اے کے اسپورٹس آفیسر چوہدری شہزاد یاسین کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کو عوام اور کرکڑز کے لیے مفت کر دیا گیا ہے اب کوئی بھی شخص درخواست دے کر میچ کھیل سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مافیا سے قبضہ چھرانے میں مشکلات ضرور ہیں لیکن شہریوں کو ان کا حق ضرور دلائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق گراؤنڈ پر قابض میچ فیس کی مد میں کرکٹرز سے لاکھوں روپے وصول کر چکے تھے ۔ سی ڈی اے نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور تالے توڑنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔