محمد عباس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ) نوجوان فاسٹ بائولر محمد عباس 10 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بائولر بن گئے 10 ٹیسٹ میچوں میں کل وکٹوں کی تعداد 54 ہو گئی۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ میں حاصل کی۔ آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچمحمد عباس کے کیرئیر کا یہ 10واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی 10 ٹیسٹ میچوں میں کل وکٹوں کی تعداد 54 ہو گئی۔ ماہرین کرکٹ بھی محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کی داد دینے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں جاری میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر آسٹریلیا کیخلاف 281 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تعارف: newseditor