نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے قومی ہاکی کھلاڑی آکاش چیکتی پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کردی ہے، آکاش پر عبوری پابندی کا اطلاق رواں سال 27مارچ ہوا تھا جبکہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو سماعت کے بعد ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، آکاش کا رواں سال بنگلور میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خون کے نمونوں میں قوت بخش ادویات استعمال کرنا ثابت ہو گیا تھا، بھارت کی جانب سے اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پابندی کا حکم اپ لوڈ کردیا گیا ہے تاہم اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آکاش نے یہ ادویات جان بوجھ نہیں بلکہ انجانے میں اپنے بائیں پائوں کی چوٹ کے دوران استعمال کی تھیں،آکاش کے علاوہ بھی بھارت کی مختلف کھیلوں کے اور بھی کھلاڑیوں پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے جن میں چھ ریسلنگ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔