یواےای اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل پیر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل 22 اکتوبر کو یو اے ای کرکٹ ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان ضیاد عباس نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مشکور ہیں جس نے انتہائی کم وقت میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی منظوری دی اور اسے انٹرنیشنل میچ کا درجہ بھی دیا، اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ حکام کے تعاون پر بھی شکر گذار ہیں۔

تعارف: newseditor