کوالالمپور (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں میگ لیننگ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 150 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ناہیدہ خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، ناہیدہ خان 66 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ہفتے کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ا?سٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنائے، کپتان میگ لیننگ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ہائنز 79 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، ناشرہ سندھو نے 3 دیانا بیگ نے 2، انعم امین اور ثناء� میر نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.1 اوورز میں 123 رنز پر ا?ئوٹ ہو گئی، ناہیدہ خان کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی، ناہیدہ خان 66 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عائشہ ظفر 3، منیبہ علی 1، کپتان جویریہ خان 12، سدرہ امین 4، ندا ڈار 6، ثناء� میر 15، سدرہ نواز 1، ناشرہ اور انعم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئیں، مولینکس نے 4 میگن شٹ اور گارڈنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو ا?ئوٹ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا۔