گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی،خواتین میں تشنا پٹیل کامیاب


گوادر(سپورٹس لنک رپورٹ)گوادر میں جاری ملک کی سب سے بڑی آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، خواتین کی پری پیڈ کیٹگری میں تشنا پٹیل نے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق تیسری گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، صاحبزادہ سلطان محمد علی 47 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین کی پری پیڈ کیٹگری تشنا پٹیل نے اپنے نام کرلی۔پری پیڈ اے کیٹگری میں نادر مگسی نے 2 گھنٹہ 7 منٹ 5 سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا، صاحبزادہ سلطان محمد علی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جعفر مگسی نے 2 گھنٹہ 17 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔نادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا ٹریک بہت خطرناک ہے تمام ڈرائیورز احتیاط کریں، ایسے حالات ہوں کہ یہ کھیل مزید بڑھ سکے۔واضح رہے کہ گوادر آف روڈ ریلی کے پتھریلے ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیوز نے بھرپور قابلیت کا اظہار کیا. پہلی بار خواتین بھی گوادرآف روڈ ریلی میں شریک ہوئی تھیں.دوسرے روز کے کڑے مقابلے نے اسٹوک کیٹیگری میں پوزیشن ہولڈرز کا بھی تعین کر دیا گیا تھا۔ اےکیٹیگری میں پہلی پوزیشن منصورحلیم نےحاصل کی تھی، دوسری پوزیشن حاجی عمیرکرد کے حصے میں آئی تھی۔بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن بلال عاشق، سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عثمان ندیم کے حصے میں آئی تھی۔ خواتین میں پہلی پوزیشن تشناپٹیل، دوسری پوزیشن عاصمہ رضانےحاصل کی تھی۔اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، جو جیپ ریلی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہا تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لیا۔

تعارف: newseditor